سپریم کورٹ نے آج تمل ناڈو میں آئندہ وزیر اعلیٰ کے طور پر آل انڈیا انا
ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری ششی کلا کے تقرر پر روک لگانے کی درخواست کی
فوری سماعت سے انکار کر دیا۔چیف جسٹس آف انڈیا جگدیش سنگھ کھیہر کی سربراہی والی بنچ نے ستا پنچایت
لیاکم نامی ایک
غیر سرکاری تنظیم کی اس نوعیت کی عرضی کی فوری سماعت سے
انکار کر دیا۔تنظیم کے وکیل جی ایس مانی نے آج عدالت عظمی میں کہاکہ یہ معاملہ کافی اہم
ہے اور اسے دیکھتے ہوئے اس پر فوری سماعت کی ضرورت ہے مگر بینچ نے واضح
کیا کہ مقرر فہرست اور تاریخ کی بنیاد پر ہی سماعت کی جائے گی۔